اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج ہم سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول( اے پی ایس) پشاور کو 5سال بیت گئے ہیں، اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کے لیے دعاگو ہیں،معصوموں کے خون نے قوم کو ہر طرح کی انتہا پسندی، دہشت گردی، تشدداورنفرت کے خلاف متحد کیا۔
انھوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے نوجوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عہد کرتے ہیں عسکریت پسند نظریے کو ملک و قوم کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔