رسوڑے میں کون تھا سے لے کر کنفرم جنتی تک جیسے جملوں نے رواں سال کو یادگار بنادیا اور انہیں جملوں کی وجہ سے لوگ عالمی وباء کے باعث بھی مسکراتے نظر آئے۔
اس فہرست میں ہم نے ان جملوں کو شامل کیا ہے جو رواں سال سب سے زیادہ وائرل ہوئے تھے۔
رسوڑے میں کون تھا؟

اس سال سب سے زیادہ وائرل ہونے والا جملہ بھارتی ڈرامہ “ساتھ نبھانا ساتھیا” میں ساس کا کردار ادا کرنے والی کوکیلا بہن “رسوڑے میں کون تھا” کا تھا۔
میں نہیں بتاؤں گا

اس فہرست میں دوسرا جملہ معروف مذہبی اسکالر مرحوم ضمیر اختر صاحب کا “میں نہیں بتاؤں گا” تھا جس کے باعث انہیں خوب مقبولیت حاصل ہوئی۔
کنفرم جنتی ہے

اس فہرست میں تیسرا سب سے زیادہ مشہور والا ڈائیلاگ “کنفرم جنتی رہا” جو کہ ایک مشہور نعت خواں یاسر سہروردی نے اپنی کی ایک نعت میں پڑھا تھا۔
کرنل کی بیوی

مانسہرہ میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کرنل کی بیوی نے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور کہا کہ “میں کرنل کی بیوی ہوں، کرنل کی” ان خاتون یہ ڈائیلاگ بھی اتنا مشہور ہوا کہ ہر شخص کی زبان عام ہوگیا۔
دانش کی نماز جنازہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” میں ہیرو کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید جوکہ ڈرامے میں “دانش” کا کردار ادا کررہے ہیں ان کی موت دکھائی گئی جس پر خوب میمز بنے اور صارفین نے دانش کی نماز جنازہ اور دانش کی نماز جنازہ کب اور کس نے پڑھائی جیسے جملے استعمال کیے جو کہ خوب وائرل ہوئے۔
بچوں کا پی ایم

کورونا کے باعث وزیر تعلیم شفقت محمود نے طویل ورصے تک اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ سنایا تو بچوں نے انہیں اپنا پی ایم بنالیا اور دیکھتے دیکھتے یہ جملہ وائرل ہوگیا۔
لمبر ون سی ایم

صوبہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور سب سے پہلے لاک ڈاؤن لگانے پر لمبر ون سی ایم کا خطاب ملا جو بہت مشہور ہوا۔
واؤ گریپ

یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل نے اسکول تقریب کے موقع پر بچوں سے سوالات کیے جس کے جواب بچوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا جبکہ ایک بچے کے سوال کے جواب میں سہر کامران نے کہہ دیا کہ “واؤ گریپ” اور ان کا یہ جملہ بھی مقبول ہوا۔
ٹھیکیدار کی بیٹی

پاکستان کے معروف ٹھیکیدار “ملک ریاض” کی بیٹی کا اداکارہ عظمی خان سے جھگڑا ہوگیا تھا جس میں رات گئے اداکارہ عظمی خان کے گھر پر حملہ ہوا تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر میمز بھی بنے اور اسی وجہ سے ٹھیکیدار کی بیٹی کا ڈائیلاگ بھی خوب مشہور ہوا۔
واہ واہ واہ

یہ جملہ تحریک انصاف کے رہنما اور مشہور ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی جانب سے ادا کیا گیا جب ایک پروگرام میں نعت خواں نعت پڑھ رہا تھا اور عامر لیاقت مسلسل واہ واہ واہ کرتے رہے تھے جبکہ یہ آج بھی بے حد مقبول ہے۔
دیس کا بسکٹ

گالا بسکٹ کے اشتہار میں مہوش حیات کو ڈانس کرتے دکھایا گیا جس پر انہیں خوب تنقید کا سامنا بھی رہا لیکن یہ ڈائیلاگ مشہور اس وقت ہوا جب فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان ہوا تو گالا بسکٹ بھی فرانسیسی مصنوعات میں شامل تھا جس پر خوب میمز بنائے گئے۔
میں خدا کی قسم تیرے خوابوں میں آؤں گا

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی جو کہ اسلام آباد کی ہے جس میں ایک نوجوان کو ملٹری پولیس کی جانب سے کھیل سے منع کرنے لڑکے نے یہ جملہ ادا کیا کہ “خدا کی قسم میں تیرے خوابوں میں آؤں گا”۔