سال 2020 میں جہاں ایک طرف چین نے دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا سہرا اپنے سر سجایا وہیں کئی فلموں نے کامیابیاں بھی اپنے نام کی۔
فلم دی ایٹ ہنڈرڈ

سال 2020 میں فلم ‘دی ایٹ ہنڈرڈ’ نے 74 ارب روپے سے زائد کماکر سب سے زیادہ کامیاب فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔
فلم بیڈ بوائز فار لائف

سال 2020 میں دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ‘بیڈ بوائز فار لائف’ رہی جس نے 68 ارب سے زائد کا بزنس کیا۔
فلم مائی پیپل

رواں سال تیسری پوزیشن پر رہنے والی فلم ‘مائی پیپل’ تھی جس نے 67 ارب سے زائد کمائے ہیں۔
فلم ٹینٹ

چوتھے نمبر پر رہنے والی فلم ‘ٹینٹ’ تھی جو 58 ارب سے زائد پیسے کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
فلم ڈیمن سلیئر

اس فہرست میں پانچویں نمبر پو اینیمیٹڈ فلم ‘ڈیمن سلیئر’ رہی ہے جو کہ 54 ارب سے زائد کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
فلم سونک

چھٹے نمبر 51 ارب روپے کمانے والی فلم ‘سونک’ رہی ہے۔