نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
نواز شریف پہلے سے بہتر ہیں ۔ پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بھی بہتری کی طرف جارہاہے جو کہ ایک خوشخبری ہے۔
نواز شریف کو دل اور گردوں کا مسئلہ ہے ۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے دل اور گردوں کے لیے نئی ادویات تجویز کی گئی ہے اور امید ہے کہ ان کے استعمال سے مزید بہتری آئے گی ۔