پاکستان سے تعلق رکھنے والے آصف محمد جو دنیا بھر میں پاکستانی مسٹر بین کے نام سے مشہور ہیں اپنے شوز کرتے اور منفرد شہرت رکھتے ہیں۔
آصف محمد نے بتایا کہ انہوں نے سنہ 2016 میں زمبابوے سفر کیا اور وہاں شوز کیے، وہاں کے لوگ مجھے اصل مسٹر بین سمجھتے تھے، معروف تاجر عارف نے ہائیر کیا، پروگرام کے دوران پروٹول بھی دیے، ایسا پروٹوکول ملا جو پاکستان میں صدر یا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ملتا ہے۔ اس پروٹوکول پر میں خود بھی حیران تھا، پھر محبت بہت زیادہ ملی، بطور پاکستانی آرٹسٹ میرے لیے یہ سب کچھ ایک اچھا اور پُرمسرت لمحہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے میچ کے دوران میں حیران ہوا کہ ٹویٹر پر اتنا ادھم مچا ہوا ہے، شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو جواب دیا۔
بعد میں معاملہ سمجھ آیا کہ زمبابوے کے ایک مقامی صحافی جوسی نے شکایت کی تھی کہ آپ نے ہم سے اصلی کی بات کر کے کاپی مسٹر بین دے دیا۔ یہ سُن کر میں حیران ہوا کہ آخر میں کون ہوں، کیا ربڑ کا ہوں، یا کچھ اور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ’ٹھیک ہے ہمارے اصل تو استاد مسٹر بین ہیں مگر میں بھی مسٹر بین پی کے یعنی پاکستانی کے نام سے ہوں اور مسٹر پاک بین کے نام سے مجھے پہچانا جاتا ہے، ہم بطور پاکستانی کسی کے ساتھ کوئی چیٹنگ نہیں کرتے البتہ سیاست یا سیاسی لوگوں کا معاملہ علیحدہ ہے‘۔
انہوں نے زمبابوے کے صدر اور لوگوں کو پیغام دیا کہ جیسے آپ کی قوم محبت والی ہے ویسے ہی ہم پاکستانی بھی بہت محبت کرنے اور خیال رکھنے والے لوگ ہیں۔
?>