پاکستان کا پہلا شہری صحافتی پورٹل | Pakistan’s First Citizen Journalism, Urdu Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت
No Result
View All Result
پاکستان کا پہلا شہری صحافتی پورٹل | Pakistan’s First Citizen Journalism, Urdu Portal
No Result
View All Result
Home مزید دلچسپ و عجیب

’دیوار سے نہ لگایا جائے‘ : مقامی سینیما میں ہالی ووڈ فلم کی ریلیز پر پاکستانی اداکار برہم

Dialogue Pakistan by Dialogue Pakistan
May 10, 2022
in دلچسپ و عجیب
0
’دیوار سے نہ لگایا جائے‘ : مقامی سینیما میں ہالی ووڈ فلم کی ریلیز پر پاکستانی اداکار برہم
8
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستانی سینیما گھروں میں امریکی فلم کی ریلیز کے بعد شائقین کی توجہ عید پر ریلیز ہونے والی 4 فلموں سے ہٹ گئی ہے جس کے بعد پاکستانی فنکاروں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے سینما میں نئی پاکستانی فلموں کو نظر انداز کر کے امریکی شو لگانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عید کے موقع پر پاکستان میں تیار کی گئی 4 فلمیں ریلیز کی گئیں تھیں، عید کے آغاز پر اِن فلموں نے بہترین بزنس کیا جبکہ اب اِن فلموں کو نظر انداز کر کے مقامی سینما کی جانب سے امریکی فلم ’ڈاکٹراسٹرینج‘ لگا دی گئی ہے۔

مقامی سینما ہالز کے مالکان کے اس عمل پر فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے شکوہ کیے جانے کے بعد اب فنکار برادری بھی نالاں نظر آ رہی ہیں۔

سینئر اداکار و پروڈیسر، عدنان صدیقی نے پاکستانی فلموں کو نظر انداز کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’ڈاکٹر اسٹرینج کو ریلیز کرنے کا چند دن انتظار بھی کیا جا سکتا تھا، اہم چیز جس کی اس وقت ہمیں ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ انڈسٹری جب آخرکار دو سال بعد کھل رہی ہے تو ایسے میں غیر ملکی فلم ہماری اسکرینوں کو ہائی جیک کیے بیٹھی ہے۔‘

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اطلاعات، پنجاب مریم اورنگزیب کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہماری فلموں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے، مقامی فلموں کا سینما پر زیادہ حق ہے۔‘

Releasing Doctor Strange could have waited for a few days. The last thing we need when the industry is finally opening up after two years is some foreign film hijacking our screens and relegating us in a corner. Home grown cinema has more right any day. @CMShehbaz @Marriyum_A pic.twitter.com/xtzO1o5QLg

— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 9, 2022

دوسری جانب پاکستانی فلمیں ہٹا کر امریکی فلم کے لگانے پر اداکارہ و ماڈل دنا نیر نے کہا کہ ’یہ بہت افسوس ناک خبر ہے کہ مقامی سینما میں پاکستانی فلمیں نظر انداز اور غیر ملکی فلموں کو جگہ دی جا رہی ہے، یہ سب اِس وقت ہو رہا ہے کہ جب پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’ہماری حکومت کو مقامی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، کچھ دنوں کے لیے غیر ملکی فلم کی ریلیزنگ کو روک لینے سے پاکستانی فلموں کو فائدہ ہوگا۔‘

اس سے قبل فلم چکر کی پروڈیوسر اور معروف اینکر ندا یاسر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہالی ووڈ فلم کی ریلیز کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ڈاکٹر اسٹرینج کو اگر چند روز بعد لگا دیا جاتا تو میں اپنے  بچوں کے ساتھ وہ فلم دیکھنے ضرور جاتی مگر ابھی اس کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ساکھ اور بجٹ بہت زیادہ متاثر ہوگا‘۔

 

?>
Previous Post

کشیدہ حالات کے باعث آسٹریلیا کا دورہ ملتوی ہونے کا امکان

Next Post

گارڈن میں افغان جھنڈا لہرانے والے گرفتار

Next Post
گارڈن میں افغان جھنڈا لہرانے والے گرفتار

گارڈن میں افغان جھنڈا لہرانے والے گرفتار




Polls

کیا بجٹ 2022 عوام دوست بجٹ ہوگا؟

View Results

Loading ... Loading ...

مقبول خبریں

  • قیام پاکستان کے مہاجرین سے متعلق متنازع سوال پر احتجاج، بورڈ کی معذرت

    قیام پاکستان کے مہاجرین سے متعلق متنازع سوال پر احتجاج، بورڈ کی معذرت

    106 shares
    Share 42 Tweet 27
  • ’’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘‘ سشمیتا سین کی شرمناک ویڈیو وائرل

    17 shares
    Share 7 Tweet 4
  • امتحان ختم ہونے کی پارٹی کرنے والے طالب علموں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 20 ہلاک

    14 shares
    Share 6 Tweet 4
  • سجل نے سابق شوہر احد کو سبق سکھانے کی ٹھان لی؟ اقدام پر مداح حیران

    12 shares
    Share 5 Tweet 3
  • محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی

    21 shares
    Share 8 Tweet 5

شراکت دار

Rao Mohsin Ali
  • افواج پاکستان کیلئے اچھا ہے کہ کوئی اہل اور بے داغ شخص اس کا سربراہ بنے: مریم نواز
آفتاب مہمند
  • پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے 2 اہلکار شہید
عیسیٰ خان
  • بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ادبی بیٹھک
  • ان ہاؤس
  • بجٹ
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • دنیا
  • سال 2020
  • سال 2022-2021
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
  • پنڈورا پیپرز
  • ڈائلاگ
  • کھیل

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ