دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی مسیحی برادری دو نومبر کو روحوں کا دن بناتے ہیں ۔
یہ دن منانے کا مقصد وہ لوگ جو اپنے پیاروں سے جدا ہو گئے ہیں انکے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کرنا ہے، تاکہ انکے گناہ معاف ہوجائیں اور یہ دعائیں انکے لئے جنت میں داخل ہونے کا سبب بن سکیں۔

اس تہوار کا آغاز 13 ویں صدی کے آخر میں شروع ہوا۔ اس دن کو ویلیم ایڈولف کی وفات کے دن سے منسوب کیا گیا ہے جو کہ اس وقت کے مشہور پادری تھے جن کی وفات دو نومبر سن 1048 میں ہوئی تھی۔

دن شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے افراد قبرستان کا رخ کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول، پتیاں، اگربتی اور دیگر سامان کی خریداری کرتے ہیں اور دعاؤں اور عبادت کا یہ سلسلہ سورج دھلنے تک جاری رہتا ہے۔

اس دن کے سلسلے میں نہ صرف قبروستان میں دعاؤں کا سلسلہ جاری رہتا ہے بلکہ گرجا گھروں میں رات گئے عبادات جاری رہتی ہیں ۔
