کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کے انٹربینک ریٹ 237, 236, 235 اور 234روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹگ گھٹ کر 234 روپے کی سطح پر آگیا۔
اروباری دورانئیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 3روپے 21پیسے کی کمی سے 233روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر معمولی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 3.11روپے کی کمی سے 233.90روپے کی سطح پر بند ہوا۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3.50روپے کی کمی سے 234روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت کم ہوئی، دو روز میں مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کی گراوٹ ہوئی۔
?>