Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home خبریں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
August 31, 2020
in خبریں
0
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ۔

میزبان ٹیم نے 196 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل 199 رنز بنا کر پورا کرلیا۔

پاکستان کی اننگز

پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز نے 72 رنز کا پراعتماد شراکت قائم کی، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 36 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

112 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے اور انہوں نے 44 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر محمد حفیظ نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھی اور 26 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری مکمل کی، حفیظ آخری اوور میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹوم کورن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور کرس جورڈن اور ٹوم کورون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے بھی 66 رنز کا مستحکم آغاز فراہم کیا،   انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جونی بیرسٹو تھے جو کہ 24 گیندوں پر 44 رنزبنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔

اگلی ہی گیند پر ٹام بینٹن بھی شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کا اضافہ کیا۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان این مورگن اور ڈیوڈ میلان نے 112 رنز کی شراکت قائم کی، این مورگن 178 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤوف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مورگن نے 33 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ان کے بعد سیم بلینگز اور معین علی بالترتیب 10 اور ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم ڈیوڈ میلان وکٹ پر موجود رہے اور 19 ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا مار کر ٹیم کو فتح دلوادی، میلان نے ناقابل شکست 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور حارث روؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا  اور اب تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Tags: englandPakistant20
Previous Post

مریم نواز کا یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

Next Post

کراچی: ڈیفنس، کلفٹن میں چار روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہونے پر احتجاج

Next Post
کراچی: ڈیفنس، کلفٹن میں چار روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہونے پر احتجاج

کراچی: ڈیفنس، کلفٹن میں چار روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہونے پر احتجاج

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

Rao Mohsin
  • کراچی: زین حسن آفندی کا قاتل کون؟ کی شناخت ہوگئی
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

گھریلو تنازع پر ماں نے 2 بچوں کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر مار ڈالا

ملتان: شجاعت آباد کے علاقے سے 3 لاشیں برآمد

1 year ago
کیمبرج کا او اور اے لیول کے طلبہ کے گریڈز بڑھانے کا فیصلہ

کیمبرج کا او اور اے لیول کے طلبہ کے گریڈز بڑھانے کا فیصلہ

5 months ago

مقبول خبریں

  • اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھپڑ کیوں مارا؟ مفتی عبدالقوی نے وضاحت کردی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کورونا کے باعث مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ایلیٹ کمانڈو بی ڈی ایس گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ