ویب ڈیسک: دریائے نیلم میں مسافر جیپ گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 14 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے کہ جیپ قابو سے باہر ہو کر دریا میں گر گئی۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کا آپریشن علاقے میں جاری ہے۔