پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، دیر ، چترال ، سوات اور دیگر شمالی علاقوں میں آج مزید بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پشاور سمیت کئی میدانی علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ، کل سے پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں بارش شروع ہو کر دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ پشاور میں 7 ، سیدو شریف میں 12 ، تحت بھائی میں 9 ، مالم جبہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ میں 5 انچ ، دیر میں 4 ، چترال میں پوائنٹ 4 انچ برفباری ہوئی ، پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور زیادہ سے زیادہ 11 سنٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بارش کا موجودہ سلسلہ 8 جنوری تک رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔