جہلم ميں نامعلوم افراد نے تيز دھار آلے سے پاکستان تحريک انصاف کے مقامی رہنماء لیاقت گوندل کو قتل کردیا۔ فواد چوہدری تعزیت کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لیاقت گوندل کو بغدے کے وار کرکے قتل کيا۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی، پوليس نے تحقيقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
دریں اثناء وفاقی وزير فواد چوہدری اپنے قریبی ساتھی لیاقت گوندل کے اہلخانہ سے تعزيت کیلئے ڈسٹرکٹ ہيڈ کوارٹر اسپتال پہنچے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فواد چوہدری کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔