لاڑکانہ: ام رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا کے قتل کے معاملے میں پیش رفت سامنےآئی ہے، تہرے قتل کیس کےلواحقین سے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ملاقات کی ہے۔
پولیس اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے دادو اور قمبر شہداد کوٹ پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔
آئی جی سندھ نے جرائم میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے سیاسی رہنماؤں کی سفارش پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا سخت نوٹس لیا ہے ۔
واضح رہے کہ 2018 میں لاڑکانہ کے علاقے میہڑ میں پرانی دشمنی پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چانڈیو قبیلے کے دوسردار باپ اور بیٹے سمیت تین افراد کوقتل کردیا تھا۔