سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں زچگی کے دوران مرنے والی خاتون کا شوہر اپنی نومولود بیٹی کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین کے مطابق 3 روز قبل ایک نجی اسپتال میں بچی کو جنم دیتے وقت ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد ان کا شوہر اور دیگر ورثا میت تو لے گئے لیکن بچی کو چپ چاپ وہیں اسپتال میں چھوڑ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ورثا کی 3 روز تلاش کی گئی تاہم ناکامی کی صورت میں اور بچی کی حالت نازک ہوجانے پر اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا گیا۔ بچی اسپتال میں زیر اعلاج ہے۔ ورثا کی تلاش تاحال جاری ہے۔