کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤں روکنے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 25 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اطلاق ہفتے میں صرف دو روز ہوگا جس میں بروز ہفتہ اور اتوار شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں، میڈیکل اور ایمرجنسی میں سفر کرنے والوں پر نہیں ہوگا، دوسری جانب بلوچستان حکومت نے شادی ہالز کو بھی 20 اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔