جنوبی ایران کے علاقے نورآباد میں والد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 15 سالہ بیٹی کو گولی مارکر قتل کر دیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ محمد کاظم لشکری نے اپنی بیٹی اریانا کو مبینہ طور پر کسی اجنبی لڑکے کے ساتھ پارک میں تفریح کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
رپورٹ لے مطابق کاظم نے اس بابت اپنی بیٹی سے بات کی تو دونوں میں تکرار بھی ہوئی تھی جس کے بعد اریانا اپنی دادی کے گھر چلی گئی تھی۔
کاظم اپنی والدہ کے گھر پستول کے ساتھ پہنچا اور وہاں غصے میں آکر فائرنگ کردی۔
ملزم محمد کاظم لشکری نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اریانا کی موت اس ہی کے ہاتھوں شاٹ گن سے چلنے والی گولی لگنے سے ہوئی مگر انہوں نے گولی جان بوجھ کر نہیں چلائی بلکہ فائر حادثاتی طور پر ہوا۔
کاظم لشکری کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کو قتل کرنا نہیں چاہتا تھا بلکہ صرف اسے ڈرانے کے لیے شاٹ گن ساتھ لے گیا تھا لیکن حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس سے اریانا کی موت واقع ہوئی۔
?>