کراچی سے تعلق رکھنے والے فراز کامران نے 2017 میں اے سی سی اے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے جن کے کل مارکس 89 تھے لیکن اس کامیابی پر بھی انہیں میڈیا انڈسٹری نے نظر انداز کردیا تھا۔
فراز کامران کا ڈائیلاگ پاکستان کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کوئی پہلا طالب علم نہیں ہوں جس نے اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہوں بلکہ مجھ سے قبل بھی بہت سے ایسے طالب علم رہ چکے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔