Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home خصوصیت

اے سی سی اے امتحان میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والی پاکستانی طالبہ

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
February 16, 2021
in خصوصیت
0
اے سی سی اے امتحان میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والی پاکستانی طالبہ
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی : اے سی سی اے امتحان میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے کہا ہے کہ اس مفروضے کو ختم کرنا چاہتی تھی کہ فنانس اور اکاؤنٹنسی صرف مردوں کے لئے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیتی ہیں، وہ میرے لئے رول ماڈل ہیں، میں نے انہیں کامیابیاں حاصل کرتے دیکھا جس سے متاثر ہو کر میں ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کی۔

اے سی سی اے کے انتخاب کے حوالے سے زارا نعیم نے بتایا کہ یہ ان کا فطری انتخاب تھا۔ اکثر فوجی خاندان چند سالوں بعد دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں تو میں ہمیشہ سے جانتی تھی کہ مجھے ایک ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جسے حاصل کرنے کے بعد عالمی سطح پر کہیں بھی جایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اے سی سی اے کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد اپنی مشاورتی فرم شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ زارا نعیم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کو پاس کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کے لیے انتہائی پروقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقع کے لیے دروازے کھلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہوں، وطن عزیز کی لاج رکھتے ہوئے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کر رہے ہیں، اس کامیابی کا کریڈٹ ان اساتذہ کو جاتا جن کی بدولت وہ آج دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔

ہونہار طالبہ کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک ایسا خزانہ ہے جو انسان کو کندن بنا دیتا ہے۔ انسان فرش سے عرش پر پہنچ جاتا ہے۔ نیز دنیا میں آج جو ترقی ہو رہی ہے، سب تعلیم ہی کی مرہون منت ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ہونہار طالبہ زارا نعیم نے اے سی سی اے کے گلوبل پروفیشنل اکاﺅنٹنسی کے امتحان میں دنیا بھر سے ٹاپ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔

زارا نعیم اے سی سی اے کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 2020ء دسمبر میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس مشکل امتحان میں دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ شب وروز محنت کرتے ہوئے پاکستانی طالبہ نے اس امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

Tags: AccaTop MarksZara Naeem
Previous Post

اتنی مشہور ہوجاؤںگی کبھی سوچا نہیں تھا: دنانیر

Next Post

کورونا وائرس: ملک میں مزید 47 افراد جاں بحق، 958 نئے کیسز رپورٹ

Next Post
ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد سے 55 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس: ملک میں مزید 47 افراد جاں بحق، 958 نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

راؤ محسن علی
  • شراب نوشی کی شروعات کہاں سے ہوئی؟
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

جدید اردو نظم کے بانی ن۔ م راشد کی 44 ویں برسی منائی گئی

جدید اردو نظم کے بانی ن۔ م راشد کی 44 ویں برسی منائی گئی

1 year ago
کراچی میں ہپناٹائز کرکے 2 خواتین سے زیادتی

کراچی میں ہپناٹائز کرکے 2 خواتین سے زیادتی

1 year ago

مقبول خبریں

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا کرونا سے متاثرہ ہونے والا کھلاڑی کون؟ نام سامنے آگیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا کرونا سے متاثرہ ہونے والا کھلاڑی کون؟ نام سامنے آگیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سینیٹر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اگر وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لے سکے تو کابینہ فارغ ہوجائے گی، شیخ رشید

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بھارتی لڑکی عائشہ کے خودکشی کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ