احمد آباد: مہاراشٹر کے رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں سات چھکوں کے ساتھ لسٹ اے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل کے آخری اوور میں گائیکواڈ نے اترپردیش کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شیوا سنگھ کی طبعیت سے پٹائی کی جب انہوں نے ایک اوور میں مجموعی طور پر 43 رنز اسکور کیے۔ گائیکواڈ نے لگاتار 4 چھکے لگانے کے بعد نو بال پر ایک چھکا جڑ دیا۔
اوور کی آخری دو گیندوں پر انہوں نے مزید دو چھکے لگا کر 2018 میں فورڈ ٹرافی میں قائم ریکارڈ توڑ دیا جہاں سینٹرل ڈسٹرکٹ کے بریٹ ہیمپٹن اور جو کارٹر کی مشترکہ کوشش سے ناردرن ڈسٹرکٹ کے ولیم لڈک کو بے بسی کی تصویر بنا دیا تھا۔
رتوراج گائیکواڈ نے 159 گینوں پر 220 رنز ناٹ آؤٹ کیے، یہ لسٹ اے کرکٹ کی 39 ویں ڈبل سنچری ہے۔
?>6 6 6 6 6nb 6 6 in an over from Ruturaj Gaikwad 🔥
(via @BCCIdomestic) pic.twitter.com/tlFZjj7hnA
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 28, 2022