Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home خبریں

ایک اور عرب ملک سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
October 24, 2020
in خبریں
0
ایک اور عرب ملک سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات، بحرین کے بعد ایک اور عرب ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر آگئے ہیں۔

اب ایک اور عرب ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔ سوڈان اس حوالے سے بھی ایک اہم ملک ہے کہ ماضی میں یہ اسرائیل کیخلاف برسرپیکار بھی رہا ہے۔

سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا اعلان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے کیا۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے سوڈان کی سیاسی قیادت اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فون کو اسپیکر پر ڈال کر میڈیا کو بھی گفتگو سنائی۔

دوران گفتگو اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم آپ کی لیڈرشپ میں امن کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرتے جارہے ہیں‘۔

اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ “ابھی مزید کئی آنے والے ہیں”۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈپٹی پریس سیکرٹری جڈ ڈیری نے اس بات کی تصدیق کی کہ سوڈان اور اسرائیل نے تعلقات کی بحالی پر سمجھوتہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے سوڈان کو ’دہشتگردی اسپانسر کرنے والے ملک‘ کی فہرست سے نکال دیا ہے جس کے بدلے اس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے کیوں کہ سوڈان کافی عرصے سے اس فہرست سے نکلنا چاہتا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت سوڈان کی عبوری حکومت نے امریکا مخالف حملوں کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے 33 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز جمع کرائے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ آج سوڈان اور امریکا کے تعلقات کیلئے بھی ایک تاریخی دن ہے جو کہ سوڈان کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک  نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے۔

سوڈانی ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ کال پر عبداللہ حمدوک، بن یامین نیتن یاہو اور سوڈان کے فوجی جنرل عبدالفتاح البرہان موجود تھے۔

امریکی صدر کی جانب سے سوڈان کو دہشتگردی اسپانسر کرنے والے ملک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کو 45 یوم کے اندر کانگریس کی حمایت درکار ہوگی۔ 

اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد اب 5 ہوگئی ہے، اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ بحرین اور متحدہ عرب امارات بھی اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔

Tags: Arab CountryDialogue PakistanIsraelSudan
Previous Post

جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید لاپتا

Next Post

پاکستان کی پہلی گولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو چیمپئن ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

Next Post
پاکستان کی پہلی گولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو چیمپئن ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

پاکستان کی پہلی گولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو چیمپئن ماہم آفتاب انتقال کر گئیں

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

Rao Mohsin
  • کراچی: زین حسن آفندی کا قاتل کون؟ کی شناخت ہوگئی
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

ایڈمرل امجد نیازی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ایڈمرل امجد نیازی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

4 months ago
مزاحیہ فنکار”ننھا” کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

مزاحیہ فنکار”ننھا” کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

8 months ago

مقبول خبریں

  • آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کورونا کے باعث مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ایلیٹ کمانڈو بی ڈی ایس گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • لاہور کے 14 سالہ بچے کا کارنامہ، 12 وولٹ پر چلنے والا گیزر بنالیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ