ضلع کرم: این اے 45 پاراچنار میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے این اے 45 پارچنار میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ہے جبکہ دور دراز علاقوں میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
ووسٹ کاسٹ کرنے کے لیے مرد و خواتین وقفے وقفے سے پولنگ اسٹیشن کا رخ کررہے ہیں جبکہ اس حلقے میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 931 ہے جس کے لیے 134 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
این اے 45 میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 446 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 77 ہزار 485 ہے جبکہ 134 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 حاس اور 12 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق الیکشن کے حوالے سے ضلع کرم میں سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔