گل النساء کنڈی ایلیٹ کمانڈو لیڈی بم ڈسپوزل سکواڈ, یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئی ہیں۔ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کی بیٹی نے بطور اسسٹنٹ انسپکٹر پولیس سیکنڈ لیفٹیننٹ ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس میں شامل ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کی بیٹی لیڈی بم ڈسپوزل سکواڈ, ایلیٹ کمانڈو گل النساء کنڈی نے ضلعی، صوبائی اور ملکی سطح پر تحریری، ڈرائیونگ، فائر ٹیسٹ،انٹرویو اور کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کئےتھے اور یو این مشن کے لئے منتخب ہوئی تھیں جہاں انہیں مسلم ملک سوڈان بھجیا گیاہے جس کی زیادہ آبادی مسلمان ہے۔ یو این میں ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے ان کا تحریری، ڈرائیونگ، فائر ٹیسٹ،انٹرویو اور کمپیوٹر ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا اور انہیں بطور کمیونٹی پولیس آفیسر، اسسٹنٹ انسپیکٹر پولیس سیکنڈ لیفٹیننٹ کام سونپا گیا ہےجہاں ان کیساتھ ایک ترجمان ہوتا ہے جو مقامی افراد سے بات چیت میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جیسے علاقے سے یواین مشن میں ملک کی نمائندگی کرنا اس دھرتی کے کیلئے قابل فخر ہے کہ ہماری بیٹیاں بھی ملک کی خدمت میں پیش پیش ہیں ور ہر سطح پر ملک وقوم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔خیبرپختونخواپولیس میں فرائض انجام دینےوالی گل النساء کنڈی کاتعلق جنوبی اضلاع سےہےاورکئی سالوں سےپختونخواپولیس میں ایک بہادرلیڈی پولیس کےطورپراپنےفرائض انجام دےرہی ہے۔اس وقت ایک سال کیلئےسوڈان میں امن مشن پرہےجہاں وہ وہ اپناملک وکانام روشن کرکےمشن کےبعدآکرمزیدخدمات انجام دینےکیلئےپرعزم ہے۔۔
