لاہور:پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی،پاکستان نے فائنل میں ایران کو1-3سے شکست دیدی۔
پاکستان پہلے سیٹ میں17کے مقابلے میں25پوائنٹس سے فاتح رہا،دوسرے سیٹ میں پاکستان کی16کے مقابلے میں 25پوائنٹس سے فتح ہوئی،تیسرا سیٹ ایران نے23کے مقابلے میں25پوائنٹس سے جیتا۔
پاکستان نے ایران کیخلا ف شاندارکم بیک کرتے ہوئے چوتھے سیٹ میں ایران کو20کےمقابلےمیں25پوائنٹس سےہرایا۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ایونٹ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو تین دو سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
چیمپئن شپ میں پاکستان،ایران،بنگلہ دیش،سری لنکااورافغانستان کی ٹیموں نےحصہ لیا۔
?>