Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home مزید دلچسپ و عجیب

اپنے شکار کی لاشیں اوڑھ کر خود کو چھپانے والا کیڑا

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
October 3, 2020
in دلچسپ و عجیب
0
اپنے شکار کی لاشیں اوڑھ کر خود کو چھپانے والا کیڑا
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں گھاتک اور قاتل کیڑوں کی بڑی اقسام پائی جاتی ہیں جنہیں ’اساسن بگ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک کیڑا اپنے شکار کو کھا کر اس کا اوپری خول اپنی کمر پر چپکا کر گھومتا رہتا ہے۔

دنیا بھر میں قاتل کیڑوں کی سات ہزار سے زائد اقسام ہیں اور ان کی جسامت چار سے چالیس ملی میٹر تک ہوتی ہے۔ مشترکہ طور پر ہر قسم کا کیڑا ایک خمیدہ اور سوئی کی طرح نوکدار ڈنک رکھتا ہے جسے ’روسٹرم‘ کہتے ہیں۔ یہ اپنے ڈنک سے چھوٹے کیڑوں میں زہر اتارتا ہے جس پر شکار بے حِس ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اندر سے شکار کو کھاپی لیتا ہے اور اس کا خول یا چھلکا باقی رہ جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ شکار کے خول کو اپنے اوپر چپکالیتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے جسم سے کئی کیڑوں کے خول لگائے گھومتا رہتا ہے۔

ان گھاتک کیڑوں کی کئی اقسام پتوں کے حصوں جیسی ہوتی ہیں۔ یہ خاموشی سے پڑے رہتے ہیں شکار قریب آنے پر حملہ کرتے ہیں۔ بعض کیڑوں کا ڈنک 15 سیکنڈ میں شکار کو بے بس کردیتا ہے اور اس میں ہاضمے والے اینزائم کیڑے کو گھلادیتے ہیں۔

ماہرین اب تک نہیں جان پائے کہ کیڑے اپنے شکار کی باقیات کس طرح اپنے جسم چپکاتے ہیں کیونکہ یہ عمل وہ اپنی ٹانگوں سے نہیں کرسکتے کیونکہ وہ کمر تک نہیں پہنچ پاتے۔ شاید ان کا جسم خاص گوند خارج کرتا ہے سے خول چپک جاتا ہے۔

لیکن حشراتی سائنسدانوں کے مطابق کیڑا لاشوں کو چپکا کر خود کو چھپاتا ہے جس سے شکار میں آسانی رہتی ہے۔ یہ آس پاس کے ماحول سے ہم آہنگ ہوکر دھیرے دھیرے اپنی دعوت تک جاتا ہے اور کیڑے کھاکر پیٹ بھرتا ہے۔ پھر کیڑوں کی لاشیں اسے بڑے شکاری مثلاً چھپکلی، مینڈک یا کسی مکڑی کا شکار ہونے بھی بچاتی ہیں جسے ہم زرہ بکتر بھی کہہ سکتے ہیں۔

ماہرِ حیاتیات کرسچیئن ویروخ کے مطابق ایک تجربے میں مردہ کیڑوں کے خول میں چھپی اور بغیر خول کے کیڑے کو چھوڑا۔ اب اس پر ایک قسم کی مکڑی،’جمپنگ اسپائیڈر‘ کو قریب لایا گیا۔ مکڑی نے بغیر خول کے دس کیڑوں کو شکار کرلیا لاشوں کو چپکانے والے کیڑے کا بہت کم شکار کیا اور دس میں سے ایک کو ہی پہچان سکی۔

اس طرح ثابت ہوا کہ ارتقائی طور پر قاتل کیڑا لاشوں کے برقعے میں چھپ کر خود کو بڑے شکاریوں سے بچاتا ہے۔

Tags: Dialogue PakistanInsectsKiller worm
Previous Post

گالیاں دینے والے طوطوں کو پارک سے بے دخل کردیا گیا

Next Post

تمام پابندیوں کے باوجود بھی ٹک ٹاک پہلے نمبر پر

Next Post
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق، ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

تمام پابندیوں کے باوجود بھی ٹک ٹاک پہلے نمبر پر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

Rao Mohsin
  • گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائیگا
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

سندھ بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیر معیاری کیچپ پر پابندی عائد

سندھ بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیر معیاری کیچپ پر پابندی عائد

1 year ago
کورونا وائرس: تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بند

کورونا وائرس: تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بند

11 months ago

مقبول خبریں

  • اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اٹھارہ جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہمارا جسم بھی مٹی کا بنا ہوا ہے، خدارا ہمارا تحفظ کریں : خواجہ سرا آرزو خان

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ورون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھپڑ کیوں مارا؟ مفتی عبدالقوی نے وضاحت کردی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ