راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا،اس دوران مشرق وسطی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا،اس دوران مشرق وسطی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ آج عراقی ملٹری بیس اور بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل قاسم سلیمانی ، اور مہدی مہندس سمیت ایرانی ملیشیا کے پانچ افراد اور دو مہمان جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں عراقی ملیشیا حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں ۔