کراچی : آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اورسندھ حکومت میں مشتاق مہر کے نام پر اتفاق ہوگیا، آئندہ48 گھنٹے میں آئی جی کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائےگا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی تعیناتی پروفاق اورسندھ حکومت میں معاملات طے پا گئے ، مشتاق مہرکوآئی جی سندھ لگانےپروفاق اورسندھ حکومت میں اتفاق ہوگیا ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں صوبے کے اہم معاملات اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی اور آئی جی سندھ کی تعیناتی کےمعاملےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزید مشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں وفاق نے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور شروع کرتے ہوئے سندھ حکومت کودو ٹوک پیغام دیا تھا کہ گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت تک آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔