ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک چائے فروش کا بیٹا پاکستان سپر لیگ کی مقبول ٹیم لاہورقلندرزکا حصہ بن گیا۔

ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے زید عالم لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔زید عالم کا تعلق شانگلہ کی یونین کونسل چوگا سے ہے، ان کا گاؤں بونیر اور شانگلہ کے بارڈر پر واقع ہے۔زید عالم پنجاب کے شہر لاہور میں رہتے ہیں۔ ان کے والد عالم خان گزشتہ کئی برسوں سے لاہور کے اندرون شہر انار کلی میں چائے کا ہوٹل چلاتے ہیں۔

زید عالم بھی اپنے والد اور بھائیوں کے ہمراہ فارغ وقت میں ہوٹل میں ان کا ہاتھ بٹاتا تھا،زید عالم نے کرکٹ کا آغاز اردو بازار کے قریب پارک سے کیا تھا۔بچپن میں انہیں کرکٹ کھیلنےکابہت شوقین تھا جہاں وہ ٹیپ بال سے کھیلتت تھے۔اردو بازار میں قائم سکول گورنمنٹ قلعہ لچمن سنگھ ہائی سکول میں پڑھنے جاتا تو اس وقت ایک استاد نے جب زید عالم کا کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ دیکھا تو انہوں نے اسے مشورہ دیا کہ آپ کرکٹ ہی کھیلا کروـزید عالم کےمطابق انکےساتھ انکے بھائیوں میں سب سے زیادہ ساتھ بڑے بھائی محمد عالم کاتھا اور والد صاحب بھی ہروقت انکوداددیتارہا۔اسی طرح انہوں نےکرکٹ کاسلسلہ جاری رکھااوروہاں کلب میں حصہ لیکرکھیلتارہا۔انکا خواب تھا کہ وہ ملکی سطح پرایک دن اپنالوہامنوائیں گےاوراپنا،خاندان والوں کااورملک وقوم کانام روشن کریں گے۔ایک دن آیاکہ انکاانتخاب ہوااورانکواپنی محنت،لگن وجدوجہدکابھرپورصلہ مل گیا۔

زید عالم نے پہلی مرتبہ ایشیاء کپ میں پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کی اور ڈیبیو پر 32 بال پر پچاس رنز بنائے، اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 128 رنز بنائے اور مین آف دی سیریز رہے، زید عالم کی سنچری اب تک پاکستان کے کسی بھی انڈر 19 کی پہلی سنچری ہے۔ اس کے بعد ورلڈ کپ کھیلے 2017/18 میں اور پھر نیپال میں پخارا پریمئر لیگ میں برتھ نگر ٹائیٹن کی نمائندگی کی اور لگاتار 4 ففٹی سکور کرتے ہوئے کامیاب پلئیر رہے۔ اس کے بعد دو سال سے ناردرن الیون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اسی طرح زیدعالم اب باقاعدہ طورپرلاہورقلندرکاحصہ بن چکےہیں۔انکی کوشش ہےکہ وہ آگےبھی کامیابیاں سمیٹ کرقومی کرکٹ ٹیم میں بھی اپنامقام جلدازجلدبنالیں۔