Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home خبریں

امریکا نے وینزویلا کے صدر اور ایرانی وزارت دفاع پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
September 22, 2020
in خبریں
0
امریکا نے وینزویلا کے صدر اور ایرانی وزارت دفاع پر پابندی لگادی
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ سے لگانے کے اعلان کے بعد ایرانی وزارت دفاع سمیت ایرانی جوہری ہتھیار پروگرام سے متعلق 27 کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور وزیرخزانہ اسٹیون منچن سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

مائیک پومپیو نے ایران سے قریبی تعلقات بڑھانے اور ایرانی اسلحہ پروگرام میں معاونت کرنے پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی وزارت دفاع پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، اس کے علاوہ ایران میں یورینیم افزودگی میں ملوث 2 مرکزی افراد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن کا کہنا تھا کہ آج کی پابندیاں زیادہ تر ایرانی جوہری توانائی ایجنسی سے متعلق ہیں، ایرانی بیلسٹک میزائل بنانے میں معاونت کرنے والوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جب کہ امریکی وزیر تجارت نے بتایا کہ ایران کے 5 سائنسدانوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی نمائندہ برائے اقوام متحدہ کیلی کرافٹ نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی جانب سے بھی ایران پر دوبارہ سے پابندیاں عائد کرنے کی امید ظاہر کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایران کے خلاف 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت معطل کی گئی تمام بین الاقوامی پابندیاں یکطرفہ طور پر بحال کردی تھیں۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یکطرفہ طور پر ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

2015 کے جوہری معاہدے میں کیا طے ہوا تھا؟

جولائی 2015 میں یورپی یونین سمیت 6 عالمی طاقتوں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے ’جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن‘ کے تحت ایران نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ جوہری ری ایکٹر میں بطور ایندھن استعمال ہونے اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے افزودہ شدہ یورینیم کے ذخائر کو 15 سال کے لیے محدود کرے گا جب کہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے سینٹری فیوجز کی تعداد کو 10 سال کے عرصے میں بتدریج کم کرے گا۔

ان تمام شرائط کو قبول کرنے کے بدلے اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیاں اٹھالی گئی تھیں تاہم امریکا نے مئی 2018 میں ایران کے ساتھ کیےگئے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر اپنے طور پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

Tags: AgreementIranNeuclear
Previous Post

کراچی میں رات کے اوقات بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری

Next Post

بلدیہ فیکٹری کیس کافیصلہ آج سنایاجائے گا

Next Post
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر کو سنایا جائےگا

بلدیہ فیکٹری کیس کافیصلہ آج سنایاجائے گا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

Rao Mohsin
  • کراچی: زین حسن آفندی کا قاتل کون؟ کی شناخت ہوگئی
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

سرگودھا میں شریف فیملی کی شوگرملز کی ضبط چینی کسانوں کو دینے پر غور

سرگودھا میں شریف فیملی کی شوگرملز کی ضبط چینی کسانوں کو دینے پر غور

1 year ago
اورنج لائن ٹرین ٹریک پر آنے کو تیار

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا آج ٹیسٹ رن ہو گا

1 year ago

مقبول خبریں

  • آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کورونا کے باعث مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ایلیٹ کمانڈو بی ڈی ایس گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • لاہور کے 14 سالہ بچے کا کارنامہ، 12 وولٹ پر چلنے والا گیزر بنالیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ