اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیوں میں پکڑی جانیوالی اشیاء اور گاڑیوں کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی ادائیگی پر کلیئترنس کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ دورے امن و امان برقرار رکھنے والے اداروں(لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں)کے افسران و اہلکاروں کو بھی انعامی رقوم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستیاب ایف بی آر کی جانب سے تیار کردہ کسٹمز رولز میں ترامیم کے مسودے میں بتایا گیا ہے کہ انسداد سمگلنگ کی کاروائیوں میں پکڑی جانیوالی اشیاء اور گارٰیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیے دیگر واجبات کی ریکوری کے بعد انعامی رقوم کسٹمز کے متعلقہ افسران کے ساتھ ساتھ دوسری لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے افسران کو بھی دی جائے گی ۔
ایف بی آر نے کسٹمز رولز میں ترامیم کے مجوزہ مسودے بارے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آئار بھی طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ پندرہ دن کے اندر اندر آراء و اعتراضات بھجواسکتے ہیں مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی آراء و اعتراضات کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعئے ان ترمیمی رولز کا اطلاق کردیاجائے گا مجوزہ رولز میں بتایا گیا ہے کہ انسداد سمگلنگ کی کاروائیوں میں شامل دوسرے لاء انفورسمنٹ اداروں کے افسران کو رقوم متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے ملے گی۔