کراچی: شب برات کےموقع پر کسی بھی قسم کےاجتماع پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے وضاحتی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق شب برات کے موقع پر کسی بھی قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اس کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی،ڈی آئی جیز اور کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہیں کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔